9 اکتوبر 2010 - 20:30

غاصب صہیونی ریاست کی کادیما پارٹی کی سربراہ نے ایک بارپھر صہیونی وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ صہیونی کالونیوں کی تعمیر روکنے کی مدت میں توسیع کردیں ۔

غاصب صہیونی ریاست کی سابق وزیرخارجہ لیونی نے صہیونی ٹی وی چینل پر انٹرویو میں کہا کہ بنیامین نیتن یاھوکو امریکی صدر باراک اوباما کی اس بات کو قبول کرلینا چاہیے کہ جس میں انہوں نے صہیونی کالونیوں کی تعمیر روکنے کو کہا ہے ۔ لیونی نے اس انٹرویو میں یہ انکشاف بھی کیا کہ نیتن یاھونے اس لئے امریکہ سے مخالفت کا راستہ اختیار کیا ہے کہ وہ اپنی کابینہ کے دائین بازو کے وزرا سے خوف زدہ ہیں۔ یادرہے صہیونی ریاست اور فلسطینی انتظامیہ میں براہ راست ساز باز مذاکرات کا سلسلہ گذشتہ ماہ سے واشنکٹن کی ثالثی سے شروع ہواتھا۔ صہیونی کالونیوں کی تعمیر کے مسئلے کو لیکر ان مذاکرات میں تعطل آگيا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110